پیرو اور بولیویا میں سیلاب کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی

پیرو اور بولیویا میں سیلاب کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی

  

 لیما(این این آئی) پیرو اور بولیویا میں سیلاب کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افریقی ملک پیرو میں سیلاب نے تباہی پھیلادی دریا میں طغیانی کے باعث جنوب مشرقی علاقوں میں سینکڑوں خاندانوں کو بے گھر ہونا پڑا مکانات سیلابی پانی میں ڈوب گئے ٗمزید کئی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔لاطینی امریکا کے ملک بولیویا میں شمالی علاقوں میں بارشوں کے باعث چھ شہروں میں سیلاب آگیا شہروں کو خالی کرالیا گیا سیکڑوں خاندان متاثر ہوئے حکام کے مطابق مزید دو شہروں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے حکومت نے امدادی کام تیزکردیا۔

مزید :

عالمی منظر -