بلغاریہ ، مسجد پر مسلمانوں کے خلاف نعرے تحریر کردیئے گئے

بلغاریہ ، مسجد پر مسلمانوں کے خلاف نعرے تحریر کردیئے گئے

  

صوفیہ (اے پی پی) بلغاریہ میں مسجد پر مسلمانوں کے خلاف نعرے تحریر کردیئے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلغاریہ کے جنوب مغربی علاقے بلاگولے گراڈ میں میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی آئیدن محمد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ شب مسجد پر سپرے کلر کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف نعرے تحریر کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں کئی مرتبہ کی جاچکی ہیں اورحکام کی جانب سے ایسے افراد کی گرفتاری کے باوجود انہیں سزا نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ نسلی گروپوں کی یہ کارروائیاں ایک منظم شکل اختیارکرچکی ہیں اور گذشتہ 25 برسوں میں اس نوعیت کے 250 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -