مقبوضہ کشمیر،سانحہ کنن پور کیخلاف ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا احتجاج

مقبوضہ کشمیر،سانحہ کنن پور کیخلاف ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا احتجاج

  

 سرینگر(کے پی آئی)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی غیر معمولی اجلاس میں کنن پوشہ پورہ سانحہ میں ملوث فوجی اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ کشمیری خواتین نے جدوجہد آزادی میں بھر پور حصہ لیا اور آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔بار جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد اشرف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عصمت دری کو بین الاقوامی سطح پر جنگی جرائم میں شامل کیا گیا ہے اور ریاست جموں وکشمیر میں گذشتہ 25برسوں کے دوران عصمت دری اور ٹارچر کو ایک جنگی آلے کے بطور استعمال کیا جارہا ہے ۔ممبران بار نے کہاکہ کنن پوشہ پورہ سانحہ ریاستی حکومت اور بھارت کے جمہوری چہرے پر ایک بد نما داغ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث آزاد گھوم رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ مجرموں کو آزادی دی گئی ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے کنن پوشہ پورہ کی متاثرہ خواتین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرنے کیلئے سرخ فیتے باندھے ۔

مزید :

عالمی منظر -