فلم’’ بدلہ پور‘‘نے باکس آفس پر دھوم مچادی

فلم’’ بدلہ پور‘‘نے باکس آفس پر دھوم مچادی

  

ممبئی (این این آئی)نواز الدین صدیقی اور وارون دھوان کی اداکاری سے سجی فلم’’ بدلہ پور‘‘نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق محض تین دن میں فلم نے 24 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔بالی ووڈ فلموں کے تنقید نگار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بدلہ پورکی باکس آفس پر کامیابی کے حوالے سے کچھ یوں لکھا ہے۔اس سے قبل ہفتے تک اس فلم نے 15 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ہدایتکار سری رام راگھوان کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپوراس فلم میں اداکار نواز الدین صدیقی اور وارون دھوان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

جبکہ ہما قریشی، یامی گوتم ، دیویا دتا اور ونے پھاٹک بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔سنیل للّا اور دنیش وجن کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی راگھو(ورون دھون)کے گرد گھومتی ہے جو ایڈ ایجنسی میں کام کرتے 18 سالہ نوجوان سے 40 سالہ باپ تک کا سفر طے کرتے ہیں اور ولن لیاک (نواز الدین)سے بدلہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔رواں ماہ 20 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی بدلہ پور بدستور کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہے۔

مزید :

کلچر -