برطانوی لڑکیوں کی آمد کی اطلاع دیر سے دی گئی ٗ ترکی

برطانوی لڑکیوں کی آمد کی اطلاع دیر سے دی گئی ٗ ترکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 انقرہ (این این آئی)ترکی کی حکومت نے ممکنہ طور پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شامل ہونے کیلئے ترکی پہنچنے والی برطانوی لڑکیوں کے بارے میں بہت دیر سے معلومات فراہم کرنے پر برطانوی ایجنسیوں پر تنقید کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 سالہ شمیمہ بیگم اور عامرہ عباسی اور 16 سالہ خازیدہ سلطانہ نے برطانوی ہوائی اڈے گیٹ وک سے ترکش آئیر لائن کا ٹکٹ لیاتھا۔ترکی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنا کام کرتے ہیں اگر انھیں پہلے آگاہ کر دیا جاتا تو ضروری اقدامات کیے جاتے۔انھوں نے کہا کہ اب تک ترکی نے دس ہزار کے قریب ایسے لوگوں کا پتہ چلا کر ان پر ہنگامی طور پر پابندی عائد کی ہے جن کے بارے میں یہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں کہ وہ مبینہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ طور پر تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -