اکرم راہی کا گیت سوشل نیٹ ورک پر مقبول

اکرم راہی کا گیت سوشل نیٹ ورک پر مقبول
اکرم راہی کا گیت سوشل نیٹ ورک پر مقبول

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی بھی دوسروں کی دیکھا دیکھی سوشل بن گئے فیس بک پر نیا گانا تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ان کے سوشل ویب سائیٹ فیس بک پر تیار کیا گیا ویڈیو گیت بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہاہے اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعدادمیں لائیکس اور کمنٹس مل چکے ہیں ایک ملاقا ت کے دوران اکرم راہی نے بتایاکہ انہوں نے ابتک پرستاروں کے لیئے سینکڑوں گیت ریکارڈ کروائے ہیں جو زبان ذدعام بن چکے ہیں یہ تما م گیت پرستاروں کی فرمائش پر ریکارڈ کیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے پرستار انسے اکثر فرمائش کرتے تھے کہ وہ فیس بک کے لیئے بھی گیت ریکارڈ کروائیں اور انہوں نے یہ گانا پرستاروں کی بھرپور فرمائش پر ریکارڈ کیا ہے جو بہت زیادہ پسندکیا جارہاہے اکرم راہی نے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں دیگر گلوکاروں کے ساتھ مل کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیئے ایک ورلڈ کپ کے ایک خصوصی گانے کی ریکارڈنگ کروائی ہے جو اس وقت دنیا بھرمیں مقبول ہوچکاہے۔

مزید :

کلچر -