اداکارہ و ماڈل ریچل خان’’ڈریم لورز‘‘ کی کاسٹ میں شامل

اداکارہ و ماڈل ریچل خان’’ڈریم لورز‘‘ کی کاسٹ میں شامل
اداکارہ و ماڈل ریچل خان’’ڈریم لورز‘‘ کی کاسٹ میں شامل

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ ریچل خان کو ہدائتکار ناصر محمود نے اپنی نئی فلم’’ڈریم لور‘‘ میں کاسٹ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ گذشتہ روز رائیونڈ روڈ پر ایک فارم ہائس پر کی گئی جس میں اداکار عرفان کھوسٹ ،شفقت چیمہ،ریچل خان اور دیگر اداکاروں نے حصہ لیا۔اس فلم کو مائنڈ وار پروڈکشنز کے تحت بنایاجارہاہے جس کے رائیٹر ڈائریکٹر ناصرمحمود ہیں ایک ملاقات کے دوران ریچل خان نے بتایاکہ اس فلم میں ان کا کردار بہت جاندار ہے جسے ان کے پرستار بہت زیادہ پسند کرینگے یہ فلم فلم بینوں کے لیئے اس سال کا سب سے بڑا تحفہ ثابت ہوگی اس فلم کی کاسٹ بہت زیادہ محنت اور جانفشانی سے اس کی شوٹنگز کروارہی ہے انشاء اللہ یہ فلم فلم انڈسٹری کے لیئے بھی ایک تازہ ہوا کا جھونکا بنے گی۔

مزید :

کلچر -