کچھ معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے ٗ مذاکرات اگلے ہفتے شروع ہونگے ٗ ایران

کچھ معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے ٗ مذاکرات اگلے ہفتے شروع ہونگے ٗ ایران

  

 جنیوا (این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کچھ معاملات میں پیش رفت کے بعد عالمی طاقتوں سے بات چیت کا اگلا دور اگلے ہفتے شروع ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے میں ابھی کافی طویل سفر ہونا باقی ہے لیکن بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا بیان امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کے فوراً بعد جاری کیا گیا ۔جنیوا میں شروع ہونے والے تین روزہ مذاکراتی دور کا مقصد یکم مارچ تک جوہری معاہدے کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے سیاسی سمجھوتے پر اتفاق اور یکم جولائی تک مکمل تکنیکی تفصیل کے ساتھ جوہری معاہدے کی تصدیق کروانا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -