عدنان سمیع خان کا فلموں میں قدم رکھنے کا فیصلہ

عدنان سمیع خان کا فلموں میں قدم رکھنے کا فیصلہ
عدنان سمیع خان کا فلموں میں قدم رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)پاکستانی گلوکار عدنان سمیع ایک بار پھر فلموں میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ نبھائیں گے بالی مووی میں اناڑی چور کا کردار۔عدنان سمیع خان پاکستانی فلم سرگم میں اداکاری دکھا چکے ہیں۔ جس کے بعد ان کے آتے گئے ویڈیو گیت۔ اب دبلے پتلے ہونے والے اس گلوکار کو کاسٹ کیا جارہا ہے بالی وڈ مووی میں۔ کہانی ہوگی ایسے اناڑی چور کی جو کسی حد تک عقل سے پیدل ہے۔ فلم کا ہوگا کیا نام فی الحال اس کا اعلان نہیں ہوا ۔

مزید :

کلچر -