اکرم راہی اور ولی حامد علی خان کا گانا’’انگلی دے چھلے جناں لک نی‘‘ بھارتی فلم’’یارمیرا رب ورگا‘‘ میں شامل

اکرم راہی اور ولی حامد علی خان کا گانا’’انگلی دے چھلے جناں لک نی‘‘ بھارتی ...

  

لاہور (فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی اور راگا بوائزولی حامدعلی خان کاگایا ہوا مشترکہ گیت’’انگلی دے چھلے جنا لک نی‘‘ بھارتی پنجابی فلم’’یار میرا رب ورگا‘‘ میں شامل کرلیاگیا۔ایک ملاقات کے دوران اکرم راہی نے بتایاکہ ان کا یہ پہلا گیت بھارتی فلم میں شامل کیا جارہاہے جو ایک سپر ہٹ سونگ ہے۔یہ گیت ان پر بھی فلمایاجائیگا۔اکرم راہی نے کہاکہ بھارتی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے گیت پوری دنیامیں مقبول ہورہے ہیں اور یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے اس سے قبل بھی انہیں بھارتی فلموں میں گانے کی آفرز آتی رہی ہیں مگر وہ اپنی مصروفیات کی بنا پر وقت نہیں نکال پائے ہیں اب وہ باقاعدہ بھارتی فلموں میں بطور پلے بیک سنگر گائیں گے۔

مزید :

کلچر -