فلم ’’بابل‘‘ کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا

فلم ’’بابل‘‘ کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)معروف ہدائتکار نوید رضا اپنی نئی پنجابی فلم’’بابل‘‘ کا آغاز 4 مارچ کو کردینگے۔ ایک ملاقات کے دوران نوید رضا نے بتایاکہ ان دنوں فلم انڈسٹری کی مایہ ناز مصنفہ رخسانہ ناز اس فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں فلم کی کاسٹنگ کی جارہی ہے اس فلم کا ٹائٹل رول پنجابی فلموں کے معروف اداکار سلطان بلا کرینگے جبکہ دیگر کاسٹ میں نئے اور پرانے اداکار شامل کیئے جائینگے۔اس فلم کا ٹائٹل سونگ گلوکار افی جان کی آوازمیں ریکارڈ کیا جاچکاہے۔نوید رضا نے مذیدکہاکہ اس فلم کی کہانی ایک باپ اور بیٹی کے پیار کے گرد گھومتی ہے ۔یادرہے کہ نویدرضا کی پنجابی فلم’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ بھی ان دنوں اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا ٹائٹل رول شمس رانا اور مدھو کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -