پی ٹی وی ورلڈکپ کے حوالے سے اشتہارات کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے کی آمدنی
لاہور (فلم رپورٹر)پی ٹی وی نے ورلڈکپ کے حوالے سے اشتہارات کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔پی ٹی وی لاہور مارکیٹ ذرائع کے مطابق ور لڈکپ کے اشتہارات کا ٹھیکہ پی ٹی وی نے موجودہ ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کی کاوشوں سے حاصل کیا جو پی ٹی وی ملازمین کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے ۔پی ٹی وی لاہور مارکیٹنگ کے سربراہ زاہد اقبال مرزا نے اسے پوری مارکیٹنگ کی کامیابی قرار دیا ہے۔