موبی کیش اور خو شحالی بینک لمیٹڈکے درمیان پیسوں کی آسان ادائیگی کے لیے معاہدے پر د ستخط

موبی کیش اور خو شحالی بینک لمیٹڈکے درمیان پیسوں کی آسان ادائیگی کے لیے ...

  

 لاہور(پ ر)موبی کیش موبائل فنانشل سروسزفراہم کرنے والی سب سے تیز ترین سہولت جوکہ موبی لنک اور وسیلہ مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے تعاون سے قائم کی گئی ہے ، انہوں نے ملک کے معروف مائیکرو فنانس ادارے خو شحالی بینک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پا کستان میں ان علاقوں میں پیسوں کی ادائیگی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جہاں بینکوں تک رسائی ممکن نہیں ہے ۔ اس تقریب میں موبی کیش کی موبائل فنانشل سروسز کی ڈائر یکٹر محترمہ انیقہ افضل سندھو ، وسیلہ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے صدر غضنفر اعظم اور خو شحالی بینک لمیٹڈ کے صدر غالب نشترنے شر کت کی۔پا کستان میں عام بینک کاری کا شعبہ 20 فیصد سے کم آبادی کی خدمت کرتا ہے۔ اس بات کو مد نظر ر کھتے ہوئے مو بی لنک نے مو بی کیش کی سر وس شروع کی تا کہ مو بائل فنانشل سر وسز اور بنیادی بینکنگ سر وسز ر یٹیل ایجنٹس کے ذریعے عوام تک پہنچائی جا سکے۔اس شر اکت داری سے خو شحالی بینک لمیٹڈ کے نیٹ ورک کو وسعت حاصل ہوگی ،جبکہ د یہی علا قوں میں ر ہنے والے لوگ با آسانی اور با قائدگی سے پیسوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔  اس مو قعے پر محترمہ انیقہ افضل سند ھو نے خو شحالی بینک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ: \'\' موبی کیش پلیٹ فارم پاکستان بھر میں موجود چھوٹے طبقے کی سوسائٹیوں کی خدمت کرتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فنانشل سروسز رقوم کے تبادلے کے لئے بہترین ذریعہ بن چکی ہیں۔پا کستان میں عام بینک کاری کا شعبہ 20 فیصد سے کم آبادی کی خدمت کرتا ہے۔یہ معاہدہ ہماری خدمات خو شحالی بینک لمیٹڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کے دیہی علاقوں کی آبادی تک پہچائے گا۔

مزید :

کامرس -