لاہور سٹاک ایکسچینج نے سمارٹ آرڈر مینجمنٹ سسٹم متعارف کروادیا

لاہور سٹاک ایکسچینج نے سمارٹ آرڈر مینجمنٹ سسٹم متعارف کروادیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لیکوڈٹی بحران اور سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے لاہور سٹاک ایکسچینج نے مسلسل کوششوں کے بعد سمارٹ آرڈر مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا کر ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا۔ سسٹم کی تقریب رونمائی ایل ایس ای کے آڈیٹوریم میں ہوئی جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ سینئر ممبران اور بروکرز کے بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چودھری نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ایل ایس ای ، کیپیٹل مارکیٹ اور آئی ٹی کی جدت اور ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا تھا ۔ لیکن 2000 کے بحران کے بعد لاہور سٹاک ایکسچینج کے حجم میں آہستہ آہستہ کمی شروع ہو گئی تھی ۔ لیکو ڈٹی کی کمی کی وجہ سے لاہور سٹاک ایکسچینج کا والیم دوسرے ایکس چینجز میں منتقل ہو رہا تھا۔ سسٹم کی نمایاں خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے ایم ڈی نے بتایا کہ (ایس او ایم ایس) انٹر فیس استعمال کرتے ہوئے ٹریک ہولڈرز بیک وقت لاہور سٹاک ایکسچینج اور کراچی سٹاک ایکسچینج دونوں میں ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک مربوط نظام ہے جو فرنٹ آفس اور سمارٹ سٹاک سسٹم کے درمیان فرق کم کرے گا۔ پروپرائٹری اکا ؤنٹ یا کلائنٹ کی طرف سے لگائے گئے آرڈر :کلائینٹ ٹریڈ رسک فلٹر: (سی ٹی آر ایف) سے فلٹر کئے جائیں گے. اور توثیق کے بعد ( ایس او ایم ایس) خود بخود اس پر عملدر آمد کرتے ہوئے ایل ایس ای کے ٹریڈنگ سسٹم پر رکھ دے گا ۔ اور ا لٹرا سسٹم متعین ٹائم فریم میں اس آرڈر کو خود کار نظام کے زریعے نامزد (کے ایس ای ) کاوئنٹر پر منتقل کر دے گا۔ اس نظام کے زریعے دونوں ایکس چینجز کے درمیان موجود مسائل میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔(ایس او ایم ایس) لگے آرڈرز کی منسوخی او رسل و رسائل کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ ا س کے علاوہ سسٹم ایکس چینجز کے درمیان ہونے والے ٹریڈز حقیقی وقت کے بنیاد پر ( بیک آفس ) میں اپ ڈیٹ کرے گا۔ شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال پر جناب آفتاب احمد چوہدری نے کہا کہ اس سسٹم پر ایک ہی انٹر فیس کے زریعے بروکرز کو زیادہ سے زیادہ تجارت کرنے کا موقع ملے گا اور ایک اکاؤنٹ ہولڈر کی طاقت خرید اور ضرورت سے زیادہ فروخت کی نگرانی بھی بغیر کسی پریشانی کے ہو سکے گی۔ یعنی بروکرز کی وقت پر ڈیلوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے ٹریک ہولڈرز کے تعاون کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ (ایل ایس ای) کی طرف سے کیپیٹل مارکیٹ ، لیکوڈٹی اور ٹریک ہولڈرز کیلئے اس طرح کے اور بھی کئی مثبت اقدامات اٹھائے جاتے ر ہیں گے۔

مزید :

کامرس -