اسٹیک این شیک کا پاکستان میں بزنس شروع کرنے کا اعلان

اسٹیک این شیک کا پاکستان میں بزنس شروع کرنے کا اعلان

  

 لاہور(پ ر)ریسٹورنٹ انڈسٹری میں بہترین معیار کے برگر بنانے والے شعبے کے بانی اسٹیک این شیک نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ریسٹورنٹ کے 15نئے آوٹ لٹس کھولے جائیں گے۔اسٹیک این شیک نے ایم جے ہولڈنگز کے شریک ایف ایم فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ سے \"بہتر برگر\" کی چین پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے ایک ایکسکلوزومعاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ معاہد ہ بگلاری کے ذریعے اسٹیک این شیک کو بین الاقوامی مارکیٹس تک وسعت دینے کے مستقل پروگرام کا حصہ ہے۔ ایم جے ہولڈنگز نے ایف ایم فوڈز کو اسٹیک این شیک کی وسعت کے لیے قائم کیا ہے ۔اس کے علاوہ ایم جے ہولڈنگز فوڈ،فنانشل اور میڈیا سروسز کی دیگر کمپنیوں کی بھی ملکیت کا حامل ہے۔اسٹیک این شیک کے وائس پریذیڈنٹ بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ آپریشنز MENA ،گریگ کیری نے کہا \" ایف ایم فوڈز ،اسٹیک این شیک کے پریمئم برگرز اور ملک شیکس کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے بہترین پارٹنر ہے ۔ یہ برانڈ اسٹیک برگرز، فریش فرائز اور روائتی ہاتھ سے تیار کیے گئے ملک شیکس (یو ایس میں ZAGATسے نمبر 1ووٹ کیا گیا)کی بناء پرمثالی شہرت رکھتاہے اور اسے QSRمیگزینْ کی تازہ ترین رینکینگز کے مطابق ریسٹورنٹس میں ہونے والی اوسط سیلز کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کے حامل پہلے پانچ برانڈز میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -