فروری کے دوران134 ارب روپے ٹیکس وصول کیاگیا: ایف بی آر

فروری کے دوران134 ارب روپے ٹیکس وصول کیاگیا: ایف بی آر

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) فروری کے ابتدائی بیس روز کے دوران134 ارب روپے ٹیکس وصول کیا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کو دی گئی چھوٹ اور رعایتیں ٹیکس وصولی میں کمی کی اہم سبب ہیں۔ ایف بی آرکے مطابق رواں ماہ کے20 دنوں میں ٹیکس وصولی میں ستائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو نے134 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، جبکہ گذشتہ سال فروری کے20 روز میں105 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے مالی سال کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس ہدف میں 60ارب روپے کمی کر کے نیا ہدف 27 کھرب 50ارب روپے مقرر کیا ہے،تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانے میں حکومتی رعایتیں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں، جس کے باعث ہدف تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید :

کامرس -