کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33800کی نفسیاتی حدسے گرگیا

کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33800کی نفسیاتی حدسے گرگیا

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33800کی نفسیاتی حدسے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں30ارب63کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت2.94فیصدکم جبکہ67.81حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے توانائی ،بینکنگ اورفرٹیلائزر سیکٹر ز میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34024پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33869پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس31.24پوائنٹس کمی سے 33895.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے102کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔          سرمایہ کاری مالیت میں30ارب،63کروڑ64لاکھ98ہزار502روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب25ارب 83کروڑ69لاکھ62ہزار96روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں16کروڑ69لاکھ49ہزار 390شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں50لاکھ67ہزار680 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت85.00روپے اضافے سے1810.00روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت19.75روپے اضافے سے454.75روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت315.25روپے کمی سے8800.00جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت64.81روپے کمی سے4311.01روپے ہوگئی ۔منگل کو بینک آف خیبر کی سرگرمیاں1کروڑ44لاکھ13ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے اضافے سے9.87روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ9لاکھ 85 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے8.33روپے رہی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس20.49پوائنٹس اضافے سے 22147.35پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس131.64پوائنٹس کمی سے 54336.11جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس98.38پوائنٹس کمی سے 24169.30پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -