حبیب بنک کے حکومتی حصص کی نجکاری کیلئے روڈ شوز کا آغاز

حبیب بنک کے حکومتی حصص کی نجکاری کیلئے روڈ شوز کا آغاز

  

 لندن (آئی این پی)حبیب بنک کے حکومتی حصص کی نجکاری کے لئے روڈ شوز کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط تک پچاس کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔ذرائع کے مطابق روڈ شوز کا آغاز لندن سے ہوگیا ہے، جو دو روز تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق حبیب بنک کے ساٹھ کروڑ نوے لاکھ حصص حکومت کے پاس ہیں جن سے مجموعی طور پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ تاہم اتنی بڑی ٹرانزیکشن کے باعث حکومت کو خدشہ ہے کہ شائد اس کو اتنے زیادہ سرمایہ دار نہ مل سکیں جس کی وجہ سے حکومت نے اڑھائی کروڑ حصص کی نجکاری پہلے مرحلے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پچاس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، تاہم اگر سرمایہ کاروں نے مزید دلچسپی کا اظہارکیا تو وہ ان اضافی حصص بھی فروخت کر دئیے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -