لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر82کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ18کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس8.97پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6088.55پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل13لاکھ 34ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 6 لاکھ92ہزار600 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے5لاکھ62ہزا ر 500 حصص۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے 1 لاکھ 70ہزا ر 500حصص۔ جبکہ لفارج پاکستان لمیٹڈ کے 1لاکھ57ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت12.17روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جن کی قیمت9.50روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -