ایوان کارکنان میں حمید نظامی مرحوم کی برسی پر خصوصی نشست آج ہو گی

ایوان کارکنان میں حمید نظامی مرحوم کی برسی پر خصوصی نشست آج ہو گی

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے بانی صدر حمید نظامی کی برسی کے موقع پر آج ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی نشست ہورہی ہے ۔صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، ضیاء شاہد، پروفیسر عطاء الرحمن، ڈاکٹر مغیث الدین شیخ، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی اور میاں حبیب اللہ شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -