بورڈ آفلٹریسی کے تحت میٹرک کے پری بورڈ امتحانات شروع ہو گئے،رضا محسن

بورڈ آفلٹریسی کے تحت میٹرک کے پری بورڈ امتحانات شروع ہو گئے،رضا محسن

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آئی ایس او کے تعلیمی ادارہ بورڈ آف لٹریسی اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے میٹرک کے طلباء کے لئے پری بورڈ امتحانات شروع ہوچکے ہیں آئی ایس او پاکستان نادار اور غریب طلباء کو ساسکالرشپ فراہم کرنے ،کیرئر گائیڈنس سیمینارکرنے اور میٹرک کے طلباء کی امتحان کی تیاری کیلئے پری بورڈ ایگزامز منعقد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نہم دہم کے طلباء کے لئے امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ پری بورڈ ملک بھر میں رائج تمام بورڈ کے مطابق امتحانات لئے جاتے ہیں امتحان کے مراکز ملک بھر کے مختلف علاقوں میں قائمکئے جائے گے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء شریک ہوسکیں      رضا محسن کا کہنا تھا کہ امتحانات کے نتائج کے روز یوم والدین منایا جائے گا جس مین طلبا و طالبات کے والدین شریک ہونگے تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں امتحانات تقسیم کئے جائے گے امتحانات کا سلسلہ ملتان حیدرآباد گلگت لاہور می کامیابی سے جاری ہے جس میں سینکروں طلباء شریک ہیں آئی ایس او طلباء میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں یہ سلسلہ طلباء میں مقابل کا رجحان پیدا کرتا ہے تاکہ جدید دور میں طلباء کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -