فیروز پور روڈ کے تاجروں کے ساتھ منصوبوں میں مشاورت کرینگے، ایاز صادق

فیروز پور روڈ کے تاجروں کے ساتھ منصوبوں میں مشاورت کرینگے، ایاز صادق

  

لاہور( پ ر) انجمن تاجران فیروز پور روڈ بورڈ کے صدر چودھری محبوب علی سرکی کی دعوت پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بورڈ کے مرکزی دفتر آئے۔ چودھری اختر رسول کرنل مبشر ٹی ایم او سمن آباد، امتیاز اعوان ٹی پی اے کے ڈی جی مظہر حسین بھی ہمراہ تھے۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ چودھری محبو ب علی سرکی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف فیروز پورروڈ کے تاجروں کو آئے دن پریشان کرنے کے حوالے سے سردار ایاز صادق کو بتایا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے فیروز پور روڈ کے تمام مرکزی عہدیداروں کو یقین دلایا کہ حکومت تمام پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے فیروز پور روڈ کے تاجروں سے مشاورت کرے گی۔ اجلاس سے حاجی ادریس ، طاہر محمود بھٹی، خادم حسین، عمران یونس ، ظفر احمد، حاجی اجمل ، محمد خالد نے خصوصی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -