پی ٹی وی کے کارکنوں کے حقوق حاصل کر کے رہیں گے،جہانگیر خان

پی ٹی وی کے کارکنوں کے حقوق حاصل کر کے رہیں گے،جہانگیر خان

  

 لاہور(پ ر)پی ٹی وی اتحاد یونین پنجاب کے سر پر ست اعلی جہانگیر خان نے کہاہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے کارکنوں کے مطالبات (چاٹر آف ڈیمانڈ)ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کو پیش کر دیے اور انشاء اللہ پہلے کی طرح اس بار بھی کارکنوں کے حقوق حاصل کر کے رہیں ٖ گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان ٹیلی ویژن کے کارکن قیمتی سر مایہ ہیں ان کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑو ں گا کارکنوں نے جس طرح شب وروز کی کاوشوں سے اس ادارہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ان کے کردار کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے    ہم اگر ان کی حوصلہ افزائی کر یں گے تو یہ مستقبل میں پہلے سے زیادہ محنت سے کام کر یں گے ۔ان خیالاات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کا پی ٹی وی پر نوکریوں پر پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ہم تما م ورکریونین کے عہدیدار اس حکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں اس سے غریب کے گھر کا چلہ چلے گا اور وہ حکومت کو دعائیں دیں گے ۔جہانگیر خان نے کہا ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک جس جوش و جذبہ کے ساتھ اپنے فر ائض سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعر یف ہے ان کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ادارہ بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کچھ لوگ اس قومی ادارے کی تیزی سے تر قی کو بر داشت نہیں کر پارہے ہیں اایسے لو گوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید کی ادارہ پر بھر پور توجہ بھی قابل تعریف ہے اور وہ بھی اس حوالے سے بھر پور کا م کر رہے ہیں قومی ادارہ مستقبل میں بھی عوام کی ترجمانی کرتارہے گا     پر عائد ہوتی ہے ۔دور اقتدار میں اپنے مند پسند اور نالائق لوگوں کو کرکٹ بورڈ کی طرح ہر قومی ادارے میں کلیدی پوسٹوں پر تعینات کرکے قومی خزانے کے اربوں روپے سالانہ کھوکھاتے میں ڈالتے رہے ہیں ۔المیہ ہے کہ حکمرانوں کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا ہر قومی ادارہ دیمک زدہ ہوچکا ہے ۔میرٹ میرٹ کا راگ جپنے والے حکمرانوں کو دیمک زدہ قومی ادارے کیوں نظر نہیں آتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -