قتل کے ملزم گواہوں کے منحرفہونے پر بری

قتل کے ملزم گواہوں کے منحرفہونے پر بری

  

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کردیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان اویس اور ذیشان نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر تہمور راجہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ غازی آباد پولیس نے مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی عمیر راجہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر491/14بجرم302درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کردیا تھا۔      گزشتہ روز عدالت میں دوران سماعت مذکورہ مقدمہ میں پیش ہونے والے گواہان کے منحرف ہونے پر فاضل جج نے مذکور ہ ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -