جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے والے کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ

جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے والے کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے 13سال بعد جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کوعمرقید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر اسے مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم عظیم عرف قاقا نے جائیداد کی تقسیم کے دوران تلخ کلامی ہونے پر طیش میں آکر 18جنوری2002کو اکرام الحق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔