قتل کے2مختلف مقدمات گواہان کی آئندہ پیشی پر طلبی

قتل کے2مختلف مقدمات گواہان کی آئندہ پیشی پر طلبی

  

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کے 2مختلف مقدمات میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور ان پر جرح کے بعد مقدمہ کے دیگر گواہان کو آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرلیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم فیصل حمید کے خلاف صحافی مقتول فیصل قریشی کے قتل کے الزام میں تھانہ جوہرٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 762/11بجرم302درج کررکھا ہے جس میں گزشتہ روز عدالت میں ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10مارچ2015تک ملتوی کردی ہے ۔      دوسرے ایک قتل کے مقدمہ میں ملزم آصف کے کیس میں عدالت نے گزشتہ روز ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا اور ایک گواہ پر جرح مکمل کرتے ہوئے آئندہ پیشی 5مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -