خاتون مقتول شوہر اور بیٹی کی تصویر اٹھائے انصافکیلئے عدالت پہنچ گئی

خاتون مقتول شوہر اور بیٹی کی تصویر اٹھائے انصافکیلئے عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں بیوہ خاتون اپنے مقتول شوہراور بیٹی کی تصویراٹھائے انصاف لینے پہنچ گئی ،خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے انصاف کے لیے دھکے کھارہی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے تھانہ ڈیفنس اے پولیس سے 7مارچ کو مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔عدالت میں کینٹ کی رہائشی شہزادی عامر نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا گھر خوشیوں کا گہوارہ تھا دونوں میاں بیوی اکلوتی بیٹی ملائکہ کی کسی بات کو نہیں ٹالتے تھے ملائکہ نے اپنے باپ عامر سے فرمائش کی کہ اسے برگرکھانا ہے جس پر وہ اسے ڈیفنس اے کے علاقے میں لے گیا جہاں دونوں باپ بیٹی کو قتل کردیاگیا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان اسے بھی مقدمہ واپس لینے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -