رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے بیٹے کی ضمانت منظور

رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے بیٹے کی ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری جاوید اقبال نے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے ممبرقومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے بیٹے ملزم علی روحیل اصغر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ۔استغاثہ کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے بیٹے ملزم علی روحیل اصغر نے گالف کلب میں گاڑی کی تلاشی لینے اور گاڑی سمیت اندر جانے سے منع کرنے پر ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ محمد حسین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا جس پر تھانہ شمالی چھاؤنی پویس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھاہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -