اغواء برائے تاوان کے مجرموں کو 2،2بار عمر قید،جائیدادیں ضبط

اغواء برائے تاوان کے مجرموں کو 2،2بار عمر قید،جائیدادیں ضبط

  

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 سالہ بچے کے اغوا ء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث 6مجرموں کو 2، 2بار عمر قید اور مجرموں کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ نواں کوٹ پولیس نے 6 مجرموں رضوان، ساون، قدیر،صہیب، عدیل اور احسان علی کے خلاف 9 سال کے بچے عمارکو20 لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغوا کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا عدالت میں چالان پیش ہونے پر فاضل جج نے اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی اور مجرموں پر جرم ثابت ہونے پر انہیں اغواء اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2،2 بار عمرقید اور تمام جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کردیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -