سندس فاؤنڈیشن کی روح رواں سندس انتقال کر گئیں

سندس فاؤنڈیشن کی روح رواں سندس انتقال کر گئیں

  

 لاہور(پ ر)ھیلیسیمیا کے ادارے سُندس فاؤنڈیشن کی روحِ رواں سُندس انتقال کر گئیں عزم و ہمت کی مشعل سُندس کے نام سے ہی سُندس فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ مرحومہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھیں، نمازِجنازہ گزشتہ رات ادا کر دی گئی، جبکہ آج بروز بُدھ صبح 11بجے ایصالِ ثواب کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کے تمام سنٹرز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات، میر پور، ڈسکہ اور میانوالی میں قرآن خوانی کی جائے گی۔ چیئرمین سُندس فاؤنڈیشن منّو بھائی اور صدر یاسین خان نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے، جبکہ تھیلیسیمیا کے تمام مریض بچوں کی آنکھیں بھی اپنی ساتھی کے بچھڑنے پر نم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -