سرپرائز آڈٹ کے نام پر یوٹیلٹی سٹورز کی اوقات کار میں بندش، عملہ بدتمیزی پر اتر آیا

سرپرائز آڈٹ کے نام پر یوٹیلٹی سٹورز کی اوقات کار میں بندش، عملہ بدتمیزی پر ...

  

لاہور ( اسد اقبال )صو بائی دارالحکو مت میں واقع سر کاری سطح پر چلنے والے یو ٹیلیٹی سٹورز کی سرپرائز آڈٹ کے نام پر او قات کار میں غیر اعلا نیہ بندش نے صارفین کو پر یشان کر کے رکھ دیا ہے ۔یو ٹیلیٹی سٹور ریجنل افسران اعلی حکام کے علم میں لائے بغیر سٹاک چیکنگ اور سر پرائز آڈٹ کے نام پر سٹورز کے دروازے عوام کے لیے بند کر دیے جاتے ہیں ۔جس سے سٹوروں کے باہر صارفین کا رش لگ جاتا ہے اور انھیں بغیر خریداری کیے مایو س واپس لو ٹنا پڑتا ہے ذرائع کے مطابق شہریوں کے استفسار پرسٹورز کا عملہ بد تمیزی کا مظاہرہ کرتا ہے اور دروازہ کھو لنے تک کی زحمت نہیں کر تے ۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ سے ہی یو ٹیلیٹی سٹورز ریجنل اتھارٹی کے عملہ نے شہر کے یو ٹیلیٹی سٹوروں کا سر پرائز آڈٹ شروع کر رکھا ہے اور یہ اہلکار بغیر شیڈول کے جب چاہے کسی بھی یو ٹیلیٹی سٹور کو بند کر تے ہوئے آڈٹ شروع کر دیتے ہیں ۔ شہر میں واقع شادمان یو ٹیلیٹی سٹور کا بھی آڈ ٹ سٹور کے مقررہ وقت میں کیا گیا جس کے لیے کئی گھنٹے سٹور کو بند رکھا گیا اور کئی ایک صارفین اشیاء خریدے بغیر گھر وں کی راہ لینے پر مجبور ہو ئے ۔صارفین کے اصرار پر سٹور انتظامیہ نے صاف صاف کہا کہ اب سٹور سے کو ئی بھی چیز فروخت نہیں کر سکتے چاہے جتنی بھی دور سے آئیں کل آئیے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک صارف کے زبر دست اصراار پر انتظامیہ نے شہری کو جلی کٹی باتیں سنائیں جس پر مو قع پر مو جود عام شہریو ں نے بھی غم و غصہ کا اظہار کیا ۔شہریو ں کا کہنا تھا کہ یو ٹیلیٹی سٹور ز عوام کے لیے مہنگائی کے اس دور میں زحمت بن چکے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر آڈٹ ضروری ہے تو اس کو تعطیل یا رات گئے کر نا چاہیے تاکہ صارفین شیڈول ٹائم کے مطابق باآسانی خر یداری کر سکیں ۔ یو ٹیلیٹی سٹور ذرائع کا کہنا ہے کہ یو ٹیلیٹی سٹور قو انین کے مطابق یو ٹیلیٹی سٹوروں کا آڈٹ ضرور ی ہے جس سے نہ صر ف سٹور انتظامیہ کی کارکر دگی کا پو ل کھلتا ہے بلکہ سٹا ک کی چیکنگ سمیت کر نٹ ریکوری کا علم بھی ہو جاتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یو ٹیلیٹی سٹور کارپو ریشن کی جانب سے سر پر ائز چیکنگ کسی بھی وقت او ر کسی بھی دن سمیت جتنی بار چاہے کی جا سکتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -