سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے ،رومانہ بشیر
لاہور (پ ر) پیس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رومانہ بشیر نے کہا ہے کہ سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے ہمیں مربوط طریق سے سماجی سطح پر معاشرے میں دُکھی انسانیت کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہو گا وہ گزشتہ روز این سی سی پی ہال مزنگ چونگی لاہور میں منعقدہ پی ڈی ایف کی ٹاؤن سطح پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر اکمل اویسی پیرزادہ، علامہ مظفر، مقصود احمد، محترمہ شمیم سماجی رہنما ملک محمد عارف، ارمان علی، پاہر نصرانی پروجیکٹ آفیسر PDF،عدنان عابد ایڈمنسٹریشن آفیسرPDF، مشتاق مسیح، میاں یونس، خالد میو، کاشف نواز، لالہ جی، محترمہ شاہدہ، رومیل، رشوا کے علاوہ ارمان علی نے بھی شرکت کی۔