مستحق خواتین میں 15ہزار روپے فی کس کے حساب سے جہیز فنڈ تقسیم
لاہور) خبرنگار)وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنوازر نے75مستحق خواتین میں15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ تقسیم کیا حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے 11لاکھ 25ہزار روپے کی گرانٹ جہیزفنڈ کے لیے مختص کر رکھی ہے جو ہر ماہ مستحق خواتین میں15ہزار فی کس کے حساب سے تقسیم کی جاتی ہے۔ بیگم ذکیہ شاہنواز نے جہیز فنڈ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیاجاتاہے جس میں جہیز فنڈ کے لیے درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور کمیٹی کے تمام اراکین میں جہیز فنڈ فارم تقسیم کئے جاتے ہیں۔دریں اثناء جاگ ویلفیئر مومنٹ اور ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سینئر سٹیزن ویلفیئر بل 2015کے موضوع پر مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہا ہے کہ بزرگوں کے حقوق کے لیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر اضلاع میں لاوارث عمر رسیدہ شہریوں کے لیے اولڈ پیپلز ہومز قائم کئے جائیں گے، غریب بزرگوں کے لیے پنشن کا اجراء بھی 100سے زائد ممالک میں عمل لایا جاچکاہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر سٹیزن ویلفیئر بل2015کا مقصد بزرگ شہریوں کے بہتر انداد میں سہولیات فراہم کرنا ہے چونکہ وہ اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ اجلاس میں خواتین ارکان اسمبلی کے علاوہ وقاص اشفاق قریشی عبدالرب فاروقی، جان محبوب یونس خورشید ظہیر احمدنے شرکت وخطاب کیا۔