انتخابات کو شفافبنانا تحریک انصا فکا اولین مطالبہ ہے،عبدالعلیم

انتخابات کو شفافبنانا تحریک انصا فکا اولین مطالبہ ہے،عبدالعلیم

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہر سطح پر انتخابی عمل کو شفاف بنانا تحریک انصاف کا اولین مطالبہ اور ترجیح ہے حکومت نے دانستہ غفلت اور تاخیر کی، عمران خان کی شو آف ہینڈ کی تجویز سینٹ الیکشن کی شفافیت کیلئے ضروری ہے پارلیمانی جمہوریت کے تقاضوں کو موجودہ سسٹم ہر گز پورا نہیں کرتا مقامی حکومتوں کو فنکشنل کرنے کیلئے پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیئے حکومت کے بلندو بانگ دعووں کا پول کھل چکا ہے نیپرا کی 2020تک لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے کی رپورٹ عوام پر بجلی بن کر گری ہے سینے پر ہاتھ مار کر نام بدلنے کا نعرہ لگانے والوں نے ڈیڑھ دو برسوں میں ایم او یو پر دستخط کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور ایسی کاغذی کاروایاں عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی اربوں روپے کے من پسند منصوبے شروع کرنے والوں نے ملک کو در پیش توانائی کے بحران کے حل کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -