گوجرانوالہ سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما ریاض انصاری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

گوجرانوالہ سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما ریاض انصاری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے صوبائی سیکرٹریٹ میں نائب صدر پنجاب رانا ساجد شوکت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر گوجرانوالہ سے سیاسی گھرانے کی اہم شخصیت مسلم لیگ (ن)کے سابقہ نائب صدر میاں ریاض انصاری نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااور چیئرمین عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) لیگ مفادپرستو ں کا ٹولہ ہے ، موجودہ نااہل حکمران عوام کی امیدوں پر پورانہیں اتر سکے ، عمران خان غریب عوام کو زبان دی اور ملک وقوم کو بحرانوں سے دیانتدار اور محب الوطن قیادت ہی نکال سکتی ہے، پوری قوم کی نظریں ، عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ، اعجازاحمدچوہدری نے میاں ریاض انصاری اور ان کے ساتھیوں کا تحریک انصا ف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ میاں ریاض انصاری کی تحریک انصا ف میں شمولیت سے پارٹی گوجرانوالہ میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی،