عمران خا ن ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،عثمان حمزہ
لاہور(پ ر)قا ئد تحریک انصاف عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے پاک کرسکتے ہیں قائد کی جرت مندانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،جنھوں اس مشکل گھڑی میں تبدیلی کا نعرہ بلند کر کے قوم کی سوچ ہی بدل ڈالی،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ لاہور کے صدر ملک عثمان حمزہ اعوان نے باٹا پور اعوان ہاؤس میں کارکنوں سے کیا آئے تحریک انصاف یوتھ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر طرف مسائل ہی مسائل نظر آتے ہیں۔ ۔ ۔ ،موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث پورے لاہور کے شہریوں کا جینا محال ہے لاہور کا شاید ہی کوئی ایسا حلقہ ہو جس میں مسائل نہ ہوں انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں اور اس اہم عوامی ایشو پر حکومت کی ذرا سی بھی توجہ نہیں ہمیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی ترجیحات میں عوام کوصحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات مہیا کرنا شامل ہی نہیں،انہوں نے مذید کہاکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ابھی تک حکومت نے عوام کی فلاح و بہبودکے لئے کوئی ایسا کام نہیں کیا جسے سراہا جائے۔