تجاوزات کے خلافآپریشن،7ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاگیا

تجاوزات کے خلافآپریشن،7ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاگیا

  

 لاہور( جنرل رپورٹر) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے07ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹاؤن اورفیروزپور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے ڈیال ہاؤس اور خیرہ پل سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان،شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ ، لنک روڈ اور سحر روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان ،سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ملتان روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبٗضہ میں لیا،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے کینال روڈ اورچونگی دوگیج سے بینرز ہٹائے ۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے کاچھا منڈی سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان،راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے بھاٹی گیٹ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -