سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے،شاداب رضا

سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے،شاداب رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی )سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب محمد شادا ب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث سیاسی جماعتوں کو بے نقاب کیا جائے انتخابات میں پیسے کی ریل پیل سے جمہوریت کے اصل اہداف متاثر ہو رہے ہیں ۔قوم ایسی جماعتوں اور سیاسی لوگوں کو مسترد کرے جو قوم کو جمہوریت کی آڈ میں دھوکا دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری ،ضلعی صدر محمد اکرام بابر ،سٹی صدر گجرات ڈاکٹر ایاز نعیمی ،محمد شہزاد قادری سمیت پنجاب بھر سے رہا ہونے والے عہد یداران و کارکنان کی رہا ئی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ پاک چین دوستی پا کستان کے دشمنوں کو کسی صورت برداشت نہیں ہو رہی ۔حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کو چینی صدر کا دورہ کامیاب بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا ہوں گی ۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ ملک میں موجود سیاسی ،معاشی اور جمہوری اقدار کا فقدان ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو سر جوڑنا ہو گا ۔