آرٹسٹ بن قلندر کے زیر اہتمام جدید خطاطی کی ورکشاپ 27 فروری کو شروع ہوگی

آرٹسٹ بن قلندر کے زیر اہتمام جدید خطاطی کی ورکشاپ 27 فروری کو شروع ہوگی

  

 لاہور(پ ر) معروف آرٹسٹ بنِ قلندر کے زیرِاہتمام 27 فروری سے لے کریکم مارچ تک اعجاز آرٹ گیلری میں تین روزہ جدید خطاطی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اِس سرگرمی کا مقصدفنِ خطاطی کافروغ اور نوجوان نسل میں ثقافتی سوچ وفکر کے لیے سرپرستی ہے۔نامور آرٹسٹ بنِ قلندرنے خطاطی کے خوبصورت ورثہ کوجدید تقاضوں اور خوبصورت رنگوں سے ہم آہنگ کر کے اِسے ملکی فنون وتمدن میں نمایاں مقام دلایا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ اِس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرنے سے معاشرے میں اپنے ثقافتی اقدار اور فن سے لگاؤ پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ورکشاپ کا دلچسپ پہلو اس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی خصوصی شرکت ہے۔ اِس میں نئے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔لگ بھگ 77کے قریب شرکاء کے باہمی اشتراک سے ایک بڑی خطاطی پینٹنگ بنائی جائے گی اختتامی تقریب یکم مارچ بروزاتوار کو شام چھ بجے ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -