حکومت کالاباغ ڈیم کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرے،میاں منیر

حکومت کالاباغ ڈیم کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرے،میاں منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے سینئر راہنما و سابق ایم این اے میاں محمد منیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت جہاں بجلی پیدا کرنے کیلئے مہنگے ترین پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے اس کے برعکس پاکستان میں موجودقدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر سستی بجلی پیدر کرکے غریب عوام کو ریلیف دے سکتی ہے کیونکہ مہنگے منصوبوں سے مہنگی بجلی تو پیدا ہوسکتی ہے مگر سستی بجلی نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نئے ہائیڈل پاور سٹیشن اور گیس و کوئلہ سے تھرمل بجلی گھر بنانے پر جہاں غور کررہی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ کالا باغ ڈیم منصوبہ پر بھی کام شروع کرے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے بغیر روشن پاکستان محض ایک خواب ہے ۔