حکومت چائیلڈ میرج ایکٹ سمیت مختلف قوانین میں ترامیم کر رہی ہے،راشدہ شیخ

حکومت چائیلڈ میرج ایکٹ سمیت مختلف قوانین میں ترامیم کر رہی ہے،راشدہ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہپنجاب حکومت چائلڈ میرج ایکٹ ، جہیز اور دلہن کو دیئے جانے والے تحائف کے بارے میں ایکٹ، شادی بیاہ کی تقریبات کے بارے میں ایکٹ، گارڈین اینڈ وارڈ ایکٹ، موجودہ نکاح نامہ، پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ اور ٹھوس اثاثہ جات کی تقسیم کے بارے میں قوانین میں ترامیم کر رہی ہے۔ اس کے علاہ پنجاب میں خواتین کے حوالے سے صوبائی کمیشن قائم کیا گیا ہے،جس کے لئے چیئر پرسن کو بھی تعینات کر دیا گیاہے ۔، گھریلو ملازموں کے بارے میں جامع پالیسی لائی جا رہی ہے، بچوں کی پیدائش پر رجسٹریشن فیس ختم کی جا رہی ہے، جس سے بچیوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی ہو گی، خواتین کے تعلیمی اداروں میں صرف خاتون ٹھیکیدار ہی کنٹینیں چلا سکیں گی، ٹریڈ یونین میں عہدیداروں کے طور پر خواتین کی شمولیت لازمی ہو گی، خواتین کے لئے ویٹرنری ٹریننگ کا پروگرام شروع کیا جائے گا، کارکنوں کی بیویوں کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ کا انتظام ہو گا، سکولوں کے نصاب میں مردوں اورخواتین کے درمیان مساوات پر مبنی اسباق شامل کئے جائیں گے۔