پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی عوام دوستی کا ثبوت ہے،طارق نبیل

پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی عوام دوستی کا ثبوت ہے،طارق نبیل

  

 لاہور (وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی عوامی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس سے اشیائے خوردو نوش سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے تاہم حکو مت پرائس کنٹرول اداروں کو اپنے فرائض بخو بی سر انجام دینے کے لیے پابند بنائے تاکہ گراں فروشی کر نے والوں کا احتساب اور عوام حقیقی ریلیف سے ہمکنار ہو سکیں۔انھو ں نے کہا کہ نو منتخب حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے تا کہ ملک میں مہنگائی کو نکیل ڈالی جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -