پیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر یگی،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر یگی،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں سینیٹ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور سنیٹ میں دوسری سیاسی جماعتوں سے ملکر اپناچیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی بنائیں گے پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی     اور اگر کسی نے ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں سوچ رکھا ہے تو اسے بھی عبرتناک شکست ہو گی ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ عوام با شعور ہیں اور جان چکے ہیں کہ ان کی حقیقی نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی ہے اس لیے اب ہم سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کی قیادت میں پارٹی ورکر متحد ہیں اس لئے ہم سینیٹ کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ وفاق پاکستان کی علامت ہے۔