قوم کو گنبد خضریٰ کی طرف متوجہ کر کے دہشتگردی ختم کی جا سکتی ہے،اشرف جلالی

قوم کو گنبد خضریٰ کی طرف متوجہ کر کے دہشتگردی ختم کی جا سکتی ہے،اشرف جلالی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی )سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ قوم کو گنبد خضریٰ کی طرف متوجہ کرنے ہی سے کیا جاسکتا ہے استعماری طاقتوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں عدم استحکام کی فضاء پیدا کر رکھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز صراطِ مستقیم تاج باغ میں مینار پاکستان پر ہونے والی 22مارچ کو مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کی ورکنگ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دُکھ درد کا علاج ہر گز امریکہ اور اس کے حواریوں کے پاس نہیں ہے جو آگ لگانے والے ہیں وہ ہر گز آگ نہیں بجھا سکتے۔ پاکستان سے قتل و غارت گری کی آگ صرف رسول اللہ ﷺ کے پیغام رحمت سے ہی بجھائی جا سکتی ہے۔ اجلاس سے پیر سید ضیاء الاسلام شاہ گیلانی، علامہ پیر سید عاصم گیلانی ، مولانا زاہد یوسف ، مولانا فرمان علی جلالی ، مفتی محمد طاہر الحسن ، مولانا آصف رضا محاسبی ، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا غلام محمد وٹو، مولانا بابر شہزاد جلالی سمیت کمیٹیوں کی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -