مولانا شوکت علی روڈ توسیعی منصوبہ پر مشاورت کا سلسلہ جاری

مولانا شوکت علی روڈ توسیعی منصوبہ پر مشاورت کا سلسلہ جاری

  

 لاہور(ایم آئی بھٹی)پنجاب یونیورسٹی لنک روڈ جو کہ مولانا شوکت علی روڈ جوہر ٹاؤن سے ملتان روڈ تک بنائی جارہی ہے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اس منصوبے پر تاحال مشاورت جاری ہے اور ایل ڈے اے حکام کا کہنا ہے کہ کھاڑک نالہ ملتان روڈ سے پہلے یو ٹرن ضروری تھا ۔ایل ڈی اے کے منصوبے سے تیسرے سیکشن کریم بلاک سے کھاڑک نالہ ملتان روڈ پر گاڑیوں کے مڑنے کیلئے یو ٹرن تجویز کیا گیا ہے جس پر کنٹریکٹر نے کام شروع کر دیا ہے اور دن رات کام ہور ہا ہے۔تفصیلات کیمطابق مولانا شوکت علی روڈ کو وحدت روڈ سے ملانے والا منصوبہ آج سے تین ماہ قبل شروع ہوا اور اب اضافی کام کیوجہ سے تخمینہ بڑھ گیا ہے جس پر اضافی لاگت آئے گی۔واضح رہے کہ پہلے یہ منصوبہ پونے دو ارب روپے کا تھا اور اب دو ارب سے تجاوز کر گیاہے۔جس سے کریم بلاک مارکیٹ میں ایک گول چکر بنایا گیا ہے اور کھاڑک نالہ ملتان روڈ سے پہلے ایک یو ٹرن بنایا گیا ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے یہ سڑک عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -