نادرا ایمپلائز یونین کا اجلاس،ملازمین کے خلافانتقامی کارروائیوں کی مذمت

نادرا ایمپلائز یونین کا اجلاس،ملازمین کے خلافانتقامی کارروائیوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین لاہور ریجن کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ہوا، صدارت صدر آصف بشیر نے کی جبکہ زونل صدر گوجرانوالہ عبدالقیوم منیجر ،زونل صدر اوکاڑہ،مجاہد علی،صدر سی آر ایم ایس لاہور ریجن فیصل اس کے علاوہ قصور،شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے صدور سمیت نادرا ایمپلائز کی بھر پور تعداد نے شرکت کی۔صدر لاہور زون آصف بشیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر کے انہیں سروس سٹریکچر اور ڈی او کو سکیل12کے حق سے پیچھے نہیں ہٹا یا جا سکتاہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا آڈٹ ایماندار افسروں سے کروایا جائے تاکہ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو منظرعام پر لایا جا سکے۔ذونل صدر اوکاڑہ مجاہد علی نے کہا کہ سروس سٹریکچر اور ڈی سی او کے لیے سکیل12ملازمین کا بنیادی حق ہے جو ہر ملازم کو ملناچاہیے۔زونل صدر گوجرانوالہ عبدالقیوم ہنجرا نے کہاکہ نادرا میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کودوسرے محکموں کی طرح ان کے گھروں کے نزدیکی دفاتر میں تعینات کیا جائے ،پک اینڈ ڈراپ، ہیلتھ کارڈ اور رہائشی سکیم جیسی سہولت دی جائے ۔تمام زونل صدور نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایک ایماندار افسر ہیں اور ہم ان سے امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ 7مارچ سے پہلے ہمارے خلاف ہونیوالی انتقامی کارروائیوں کو ختم کرواتے ہوئے ہمارے جائز مطالبات کو منظور کروائیں گے۔