سینیٹ انتخابات ، خیبر پختو نخواہ میں اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا

سینیٹ انتخابات ، خیبر پختو نخواہ میں اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ ...
سینیٹ انتخابات ، خیبر پختو نخواہ میں اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ الیکشن میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے ملاقات کی ہے جبکہ ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہنے والا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار اورنگزیب نلوٹھا جبکہ اے این پی کے جعفر شاہ اور میاں افتخار حسین نے شرکت کی۔ان کے علاوہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے محمد علی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف) مولانا نصیب گل کو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر منتخب کروانے کے لیے بضد ہے جبکہ ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں بلا مقابلہ امیدوار لانے میں پر اتفاق نہیں کر سکی۔

مقبوضہ کشمیر : بی جے پی اور پی ڈی پی میں مخلوط حکومت بنانے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے اراکین کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ سے منتخب ہونے والے اراکین آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ اس ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین وزیر اعظم نواز شریف سے مشاوت کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ لیں گے۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -