ہومیو پیتھک کلینک سربمہر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ اور ڈرگ انسپکٹر کو نوٹس

ہومیو پیتھک کلینک سربمہر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین کوالٹی کنٹرول ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک کلینک سربمہر کرنے کے خلاف دائر درخواست میں چیئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ اور ڈرگ انسپکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے شہری محمد طارق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل رانا عبدالرحمن نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے پاس ہومیو پیتھک کلینک چلانے کا باقاعدہ لائسنس موجود ہے ، کلینک دوبارہ کھولنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -