خود کش حملے میں معاونت کرنیوالے مجرم کی عمر قید سزا کیخلاف اپیل خارج

خود کش حملے میں معاونت کرنیوالے مجرم کی عمر قید سزا کیخلاف اپیل خارج

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے 2004میں موچی گیٹ میں خود کش حملے کی معاونت کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم عمران کی اپیل خارج کر دی۔استغاثہ کے مطابق عمران پر 2004میں محلہ شعیہ کشمیریاں میں خود کش دھماکے میں ملوث افرادکی معاونت کی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کو 2008میں عمر قید سنائی تھی،2004 میں تھانہ اکبری گیٹ کے علاقہ میں جامع مسجد شیعاں کشمیریاں میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے تھے،جاں بحق ہونے والوں میں جعفر،دلبرخان ،سلمان اور شہزاد شامل تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -