پولیس لائنز خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،دو کانسٹیبل گرفتار

پولیس لائنز خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،دو کانسٹیبل گرفتار

  

لاہور(کرائم سیل)قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنز خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ذرائع کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل عبدالخالق اوراس کے دوست کانسٹیبل حبیب اللہ کو حراست میں لیتے ہو ئے مذید تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطا بق باجوڑ ایجنسی کے رہائشی کانسٹیبل عبدالخالق نے مبینہ طورپردہشت گردوں کو معلومات فراہم کی تھیں دونوں اہلکاروں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے دوسری طرف جائے وقوعہ سے ملنے والی خودکش بمبارکی ٹانگیں اور انگوٹھا میچ کرنے کے بعد ان کو فرانزک ٹیم نے فنگر پرنٹس نادرا بجھوا دیے ہیں نادرا رپورٹ آئیندہ چندروز میں پولیس کو مل جائے گی جس سے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -